حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے واقع میں خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ یاسمین جو یوسف کالونی علاقہ کے ساکن معز عالم کی بیوی تھی اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ یاسمین کی شادی گیارہ سال قبل ہوئی تھی جو خرابی صحت سے کافی پریشان تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔