حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور مالی پریشانیوں کا شکار خاتون کیلئے دوسری شادی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں یہ واقع پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ رینوکا جو سید علی چبوترہ علاقہ کے ساکن مرلی موہن کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی صحت ناساز تھی اور یہ خاتون مالی پریشانیوں کا شکار تھی ۔ رینوکا نے اپنے پہلے شوہر کی موت کے بعد سال 2015 میں مرلی موہن سے شادی کی تھی اور اس کا شوہر اسے ہراساں و پریشان بھی کر رہا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے