حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے اختلافات کے بعد اپنی والدہ کے گھر میں آگ لگاکر خودکشی کرنے والی خاتون کے مقدمہ میں کارخانہ سکندرآباد کے مقیم محمد خان عرف پرویز مرحوم کے علاوہ ان کی والدہ نورجہاں اور بہن عشرت جہاں کو میڑچل کی عدالت نے بری کردیا اور انہیں بے قصور قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا ۔ اس مقدمہ کی کامیاب پیروی معروف ایڈوکیٹ مظہر اللہ خان شفاعت نے کی ۔ اپریل 2013 میں پیش آئے اس واقعہ میں یاسمین بیگم نامی خاتون نے شوہر سے اختلافات کے بعد اپنی والدہ کے گھر پر آگ لگاکر خودکشی کی تھی ۔ جس کے بعد الوال پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور اس خاتون کی موت کے بعد شوہر ساس اور نند کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ۔ اور اس دوران شوہر محمد خان عرف پرویز کا گذشتہ سال ستمبر میں انتقال ہوگیا ۔ ایڈوکیٹ مظفر اللہ خان نے اس مقدمہ کی کامیاب پیروی کرتے ہوئے بے قصور افراد کو مقدمات سے بری کروانے میں اہم رول ادا کیا ۔