حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) یالال کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ باراسماں جو تمائی پلی علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ ملیش اور اس کی بیوی پیشہ سے مزدور تھے ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی اس نے 5 فروری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر خود کو آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ یالال پولیس مصروف تحقیقات ہے۔