حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی حدود میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ رکمنی بائی جو بابل ریڈی نگر کاٹے دھن علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات اپنے جسم کو آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔