خاتون کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری

جگتیال /25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی مذہب میں پھوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ہم سب کو آپس میں مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے ۔ قانون کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے قانون میں مداخلت ناقابل برداشت ہے ۔ پرامن فضاء کو مکدر کرنے والے چاہے کوئی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار جگیتال ڈی ایس پی راجندر پرساد نے جگیتال پولیس اسٹیشن میں منعقدہ امن کمیٹی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی ایس پی راجندر پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگیتال میں ہندو مسلم یکجہتی ایک مثال ہے ۔ اس مثال کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے میں سبھی سے تعاون پیش کرنے کی خواہش کی ۔ جگتیال میں ٹریفک کے مسائل درپیش میں نئی حکومت کو بہت جلد ضلع کا موقف ہونے جارہی ہے ۔ جس کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے جگتیال کے ریاست میں گڑمبہ میں پاک شہر کا نام دینے کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات کرنے کی بات کی ۔ انہوں نے ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی آمد سے ہی بارش کا آغاز ہونا یہ ایک اچھا پیغام ہے۔ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ مذاہب کا احترام کریں ۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگیتال شہر میں فرقہ وارانہ مسائل نہیں ہیں ۔ اس موقع پر مسلم قائدین محمد ریاض الدین ماما ، سراج الدین منصور ، محمد امین الدین ، بنڈا شنکر بالے شنکر ، وی ایچ پی صدر راج موہن نے مخاطب کرتے ہوئے مختلف مسائل سے واقف کروایا ۔ اہم ٹریفک مسئلہ کو قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر بالے شنکر نے شراب نوشی پر کنٹرول کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ سابق میں جگیتال میں نشہ کی حالت میں ہی چند ایک واقعات رونما ہوتے ہیں اس پر خصوصی توجہ دینے کیلئے زور دیا ۔ اس موقع پر جگیتال رورل سرکل انسپکٹر وجئے راج اور سب انسپکٹر عارف خان ، ٹریفک سب انسپکٹر نائیک رورل سب انسپکٹر رویندر اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے امن و امان کی برقراری پر زور دیا ۔