خاتون کی جھلسی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم ناگنا پلی میں ایک خاتون کی جھلسی ہوئی نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ایم چلکما جو سرینواس چاری کی بیوی تھی کی جھلسی ہوئی نعش آج اس کے مکان سے دستیاب ہوئی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے بتایا کہ چلکماکی نعش دستیاب ہونے پر اس کے پڑوسیوں نے اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع دی ۔ جبکہ اس کا شوہر سرینواس چاری مشتبہ طور پر فرار ہوگیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سرینواس چاری نے اپنی بیوی کا قتل کیا ہوگا ۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔