نظام آباد:30؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماکلور پولیس اسٹیشن کے مانک بھنڈار کے علاقہ میں ایک خاتون کی عصمت ریزی کے بعد نامعلوم افراد نے اس کا قتل کردیا ۔ ڈی ایس پی نظام آباد آنند کمار کی اطلاع کے بموجب ورنی منڈل کے موثرہ کی ناگامنی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اسی موضع سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات اختیار کی ہوئی تھی اور یہ دونوں آرمور میں رہ رہے تھے اور مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کررہے تھے نامعلوم افراد ناگمنی کو مانک بھنڈار تالاب کے پاس لے آئے اور اس کی عصمت ریزی کے بعد اس کی ساڑی سے گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر تحقیقات کرنے پر ناگمنی کا آدھارکارڈ اور طمانیت روزگار کا جاب کارڈ اور پوسٹ آفس کا اکائونٹ بک حاصل ہونے پر پولیس اسے ضبط کرلیا اور پنچ نامہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس ماکلور اس کیس کو درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔
کاغذنگر میونسپل کا
آج جنرل باڈی اجلاس
کاغذنگر۔ 30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میونسپل چیرپرسن شریمتی سی پی ودیاوتی کی اطلاع کے بموجب کاغذنگر میونسپل کا ماہانہ اجلاس 31مئی کے روز منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ماہانہ اجلاس میں میونسپل کاغذنگر کے حدود میں موجود تمام متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ تمام میونسپل کونسلرس کو شرکت کرنے کی اپیل کی اور انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔