خاتون کیساتھ دست درازی، نوجوان گرفتار

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) خاتون سے دست درازی کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس ونستھلی پورم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ شیخ قدیر ساکن تالاب کٹہ بھوانی نگر ونستھلی پورم کے علاقہ منصورآباد میں رہنے والی 23 سالہ لڑکی کو گزشتہ دو ہفتوں سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا، دو دن قبل قدیر نے لڑکی کا موٹر سائیکل پر تعاقب کرتے ہوئے بدسلوکی کیا۔ ونستھلی پورم نے لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔