حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر ایک خاتون کو موبائیل فون کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پالا راجو نے بتایا ہے کہ 30 سالہ محمد منیر حسین عرف منیر ساکن حافظ بابا نگر ، چندرائن گٹہ ایک لڑکی سے دوستی کی بعد ازاں اس سے شادی کرنے کی پیشکش کی ۔ لڑکی نے والدین کے مرضی کے خلاف منیر سے شادی کرنے سے انکار کردیا اور دوسرے شخص سے شادی کرلی۔ جس پر وہ برہم ہوکر انتقامی کارروائی کے طور پر موبائیل فون کے ذریعہ دھمکانے لگا اور بعد ازاں اسے فحش ایس ایم ایس بھی روانہ کرنے لگا ۔ سائبر کرائم پولیس نے منیر کے قبضہ سے موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔