خاتون کو گھسیٹنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز)  راجندر نگر پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے ایک خاتون پاسنجر کو آٹو سے گھسیٹتے ہوئے کچھ فاصلے تک لے گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جنوری کو آٹو ڈرائیور سکندر نے دو خواتین کے جھگڑے کے دوران اپنی پاسنجر ریشماں کو شمیمہ بیگم سے بچانے کیلئے اس نے حیدر گوڑہ عطا پور چوراہے پر اسے گھسیٹتا ہوا 100 میٹر کے فاصلے تک لے گیا ۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راجندر نگر پولیس نے آٹو ڈرائیور کو آج گرفتار کرلیا ۔اس واقعہ میں شمیمہ بیگم زخمی ہوئی اور اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔