خاتون کو لیکر رفو چکر آشنا کا ریمانڈ

یلاریڈی۔/30جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کی ایک خاتون شادی شدہ کو بہلا پھسلا کر دوسرے علاقہ کو لیجانے والے آشنا کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا۔ ایس آئی ناگراج نے بتایا کہ موضع کے پوچیا نے ممتا نامی شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھگا لے گیا۔ شوہر نرسمہلو نے 9جولائی کو پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے فون کالس کے ذریعہ ان دونوں کا پتہ تلاش کرلیا۔ پولیس بالکنڈہ میں راملو کے پاس ٹراکٹر ڈرائیور کی حیثیت سے کام کررہا تھا ۔ پولیس نے فون کالس کے ذریعہ اس تک پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا اور ریمانڈ کیلئے بھیج دیا۔ خاتون کو اس کی ماں رامووا کے حوالے کیا۔ پولیس کی مستعدی و چالاکی سے ملزم تک رسائی ممکن ہوسکی۔

پانی کے ڈرم میں گرنے سے
معصوم لڑکا فوت
یلا ریڈی۔/30جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے آئیلا پور موضع سے تعلق رکھنے والا 9 سالہ سنجیولو معصوم لڑکا پانی کے ڈرم میں گرنے سے فوت ہوگیا۔ لڑکے کے ماں باپ، ساوتری اور سائیلو کھیت کے کام پر بیٹے کو گھر پر چھوڑ کر چلے گئے تھے، گھر کے سامنے موجود پانی کے ڈرم میں سنجیولو گرنے سے سانس نہ لے سکا اور فوت ہوگیا۔ کھیت کا کام ختم کرکے واپس گھر آکر ماں باپ نے بیٹے کو نظر نہ آنے پر تلاش کیا تو گھر کے سامنے ڈرم میں بیٹے کی نعش نظر آئی۔ بیٹے کی موت پر ماں باپ زاروقطار روتے ہوئے لنگم پیٹ سرکاری دواخانہ سنجیولو کو لے جاکر معائنہ کروایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گھر کے سامنے بنایا گیا پانی کا ڈرم موت کا کنواں ثابت ہوا۔ ڈرم سے پانی لینے جاکر لڑکا منہ کے بل گرجانے پر واپس نکل نہ سکا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔