خاتون کو زدوکوب ‘ روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) عنبر پیٹ کے علاقہ ڈی ڈی کالونی میں آج رات وہاں کے ایک روڈی شیٹر نے ہنگامہ آرائی کرکے ایک خاتون کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر سید ربانی نے آج رات جیلانی میڈوس اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر کمیونسٹ پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ ٹی ویرا بھدرم کی اہلیہ اوما سے بدسلوکی کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا ۔ اس واقعہ کے بعد ڈی ڈی کالونی میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کو اطلاع ملنے پر اسے فوری حراست میں لے لیا گیا ۔ انسپکٹر عنبرپیٹ مسٹر وینکٹ رمنا نے بتایا کہ ربانی کئی وارداتوں میں ملوث ہے جس کے نتیجہ میں اس کے خلاف ایک روڈی شیٹ کھولی گئی تھی ۔ ربانی کو پولیس نے حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔