خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر ، مدھور نگر میں ایک خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 58 سالہ خاتون جو درگا اماں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کردی گئی ۔ جس کی نعش کو پولیس نے اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے دستیاب کرلیا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ رات دیر گئے سے لیکر صبح کی اولین ساعتوں کے درمیان یہ واردات پیش آئی نامعلوم قاتلوں نے ضعیف خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کے قبضہ سے زیورات کا سرقہ کرلیا اور نعش کو پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس سنجیوا ریڈی نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔