خاتون کا اغواء اور جبراً شادی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) خاتون کا اغواء اور اس سے زبردستی شادی کرنے والے شخص کو ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ انیل کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے خلاف اس کی بیوی نے شکایت کی تھی کہ اس نے زبردستی شادی کی ہے۔ پولیس کے مطابق چند ماہ قبل انیل کمار جو پیشہ سے سیول کنٹراکٹر ہے اس نے ایک خاتون کا اغوا کیا تھا اور اس سے زبردستی شادی رچالی تھی۔ تاہم 26 جون کو یہ خاتون اس کے دباؤ سے باہر آکر ایل بی نگر پولیس سے شکایت کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔