خاتون کا آشنا کے ہمراہ شوہرکا قتل

حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کا قتل کردیا۔ اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف آج صبح کے اوقات میں ہوا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ بیوی اور اس کے آشنا نے اس قتل کی واردات کو انجام دیا۔ انسپکٹر کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ سریکانت گوڑ نے بتایا کہ 40 سالہ وینکٹ راملو جو پیشہ سے لیبر برنداون ہٹس اسید مابنڈہ علاقہ میں رہتا تھا، اس کی بیوی 30 سالہ تروپتی اماں کے مقامی نوجوان 22 سالہ شیوا کمار سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے، گذشتہ دو ماہ سے تروپتی کے ناجائز تعلقات میں اس کا شوہر وینکٹ راملو رکاوٹ بن رہا تھا، اس منصوبہ تیار کرتے ہوئے کل رات شوہر توال سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔