خاتون ٹی ٹی ای پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی عورتوں کا حملہ

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (پی ٹی آئی) گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے آج کہا کہ فلک نما۔ لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس (لوکل ٹرین) میں ایک خاتون ٹریو لنگ ٹکٹ ایگزامنیر (ٹی ٹی ای) کی تین بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی عورتوں نے بری طرح پٹائی کردی۔ ان تین کے منجملہ دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تیسری فرار ہوگئی جس کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔ نامپلی جی آر پی کے انسپکٹر لنگویشور راؤ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی ٹی ای کوسلیا نے فلک نما تا لنگم پلی چلنے والی لوکل ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی عورتوں کے ایک گروپ پتہ چلایا اور ان سے جرمانہ ادا کرنے کیلئے کہا تھا کہ ان تینوں عورتوں نے اس سے بحث شروع کردی بعدازاں بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے تینوں نے چلتی ٹرین میں کوسلیا کی پٹائی کی۔