حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حبیب نگر کے علاقہ آغا پورہ میں ایک خاتون نے خود سوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ نازیہ بیگم جو دھوبی گلی آغا پورہ کے ساکن محمد شریف کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق نازیہ بیگم کو پکوان صبح نہ کرنے پر اس کے شوہر نے ڈانٹا تھا جس سے دل برداشتہ ہو کر نازیہ بیگم قریب میں موجود اپنے بھائی کے مکان چلی گئی اور اس نے 26 جنوری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔