خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک سال کی سزائے قید

بودھن یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جونیر سیول جج بودھن مسٹر مہیش ناتھ نے ایک فیصلے میں ایک خاتون کو جنہیں ہراسانی کرنے کی پاداش میں مجرم پائے گئے ملزم ڈگمبر کو ایک سال سزا اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سزا میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا حکم دیا اور دوسرے فیصلے میں معزز جج مسٹر مہیش ناتھ نے موضع سگرلولی کے یادو کو ٹراکٹر سے ٹکر دے کر موت کے گھاٹ اتارنے اور اس کے ساتھی سبھاش کو زخمی کردینے جو یہ دونوں موٹر سیکل پر اپنے گاوں واپس لوٹ رہے تھے جنہیں موضع سالورہ کے قریب ونکٹ رمنا نے ٹراکٹر سے ٹکر دے دیا تھا وینکٹ رمنا پر الزام ثابت ہونے پر معزز جج نے ملزم کو ایک سال کی سزا اور چھ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ۔