حیدرآباد ۔ /2 نومبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ چندر شیکھر ساکن اندرا نگر جو پیشہ سے مزدور ہے کل شام سیندھی کمپاؤنڈ سے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ اسے بعض افراد نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی انسپکٹر مسٹر وی سری کانت گوڑ نے بتایا کہ چندر شیکھر کو مقامی عوام نے زدوکوب کیا تھا اور وہ حالت نشہ میں تھا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔