حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سی ٹیم نے ریلوے ریزرویشن کاونٹر سکندرآباد پر ایک خاتون سے چھیڑچھاڑ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 32 سالہ اے پرتاب متوطن ضلع ورنگل آج سکندرآباد ریلوے ریزرویشن کاونٹر پہنچ کر قاضی پیٹ کیلئے ٹکٹ کی خریدی کے دوران قطار میں موجود خاتون سے چھیڑچھاڑ کی۔ اتنا ہی نہیں پرتاپ نے خاتون سے بدسلوکی کی کوشش بھی کی جس کے نتیجہ میں ریزرویشن کاونٹر کے قریب موجود سی ٹیم عملہ نے اس حرکت کو ویڈیو میں قید کرتے ہوئے پرتاپ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کے خلاف شی ٹیم نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے متعلقہ عدالت میں پیش کردیا۔