خاتون سافٹ ویر انجینئر سے چھیڑ چھاڑ ‘ تین نوجوان گرفتار

حیدرآباد  19جولائی ( سیاست نیوز ) خاتون سافٹ ویر انجینئر سے چھیڑ چھاڑ اور دست درازی کی کوشش کرنے والے تین نوجوانوں کو ملک پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ونستھلی پورم کی ساکن 28 سالہ شادی شدہ خاتون امیر پیٹ میں واقع ایک سافٹ ویرکمپنی میں ملازمت کرتی ہے اور دوپہر کو دلسکھ نگر میں ملازمت کرنے والی اپنی ایک سہیلی سے ملاقات کیلئے جارہی تھی جہاں پر 30 سالہ وینکٹیش ‘28 سالہ ایم بی اے طالب علم سریکانت اور اسکے ساتھی ارون نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی اور خاتون کو کار میں مبینہ طور پر جبرابٹھانے کی کوشش کی ۔ خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی دیکھ کر مقامی نوجوان کشور نے اس معاملہ میںمداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوانوں نے اسے بھی زدوکوب کیا۔ ملک پیٹ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پرپولیس ٹیم وہاں پہنچ کر تینوں کو حراست میں لے لیا اور کار ضبط کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ۔