خاتون سافٹ ویئر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) چندا نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ 30 سالہ جی رادھا جو جی اُجول کی بیوی تھی اور دونوں IBM سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کیا کرتے تھے اور انہیں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ گرمائی تعطیلات کے نتیجہ میں ان کے بچے نانا نانی کے پاس گئے ہوئے تھے۔ اُجول اور رادھا کل رات دیر گئے پب کو جاکر مکان واپس لوٹے تھے کہ آج صبح رادھا نے اپنے بیڈروم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خاتون سافٹ ویئر انجینئر کی بہن رجنی نے رادھا کے شوہر اُجول پر الزام عائد کیا کہ وہ اکثر اس کی بہن کو ہراساں کیا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس چندا نگر نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ گاندھی کے مردہ خانہ منتقل کیا۔