خاتون رپورٹر سے بدتمیزی پرمعافی

ماسکو۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر سے بدتمیزی کرنے والے شائقین کے گروپ لیڈر نے معافی مانگ لی۔ سعودی عرب کے خلاف افتتاحی میچ میں روس کی کامیابی کے بعد شائقین کے ایک گروپ نے خاتون رپورٹر سے راست نشریات کے دوران بدتمیزی کی تھی جس پر ایک شخص نے مقامی چینل کے دفتر جاکر باقاعدہ معافی مانگی جس کو بہت سراہا گیا۔