خاتون جھلس کر فوت

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں مشتبہ طور پر جھلس کر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ شاردھا جو نیتاجی نگر علاقہ کے ساکن اشوک کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 28 مئی کے دن اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔