حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ کمہارواڑی میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ ثمینہ بیگم جو کمہارواڑی علاقہ کے ساکن محمود علی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 24 مئی کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔