خاتون تحصیلدار دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

چٹھیوں کے کاروبار کے نام دو کروڑ کے دھوکہ کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث ایک خاتون تحصیلدار کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ سکوبائی اور دیگر 9 افراد کی شکایت پر سی سی ایس پولیس نے نگالا وجئے اماں، اکورتی منوہر، لنگاسودھا اور دیگر کے خلاف غیرقانونی طور پر چٹھیوں کا کاروبار کرتے ہوئے دو کروڑ سے زائد دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ باز خواتین سال 1995ء سے غیرقانونی طور پر چٹھیوں کا کاروبار چلارہے تھے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پر پولیس نے بعد تحقیقات بھونگیر یادادری ضلع کی خاتون تحصیلدار نگالا سودھا کو گرفتار کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ دھوکہ باز خاتون نے 35 سے زائد افراد کو چٹھیوں کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔