خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) جگت گیری گٹہ کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ رجیتا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے مکان میں کام کے دوران برقی موٹر کی زد میں آکر برقی شاک کا شکار ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ رجیتا اپنے مکان میں موٹر کے ذریعہ پانی حاصل کرنے کی کوشش میں تھی کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔