خاتون برقی شاک سے فوت

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک خاتون انڈالو برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ انڈالو نے ایک ٹیلرنگ سنٹر قائم کیا تھا اور اس میں برقی کام میں وہ مصروف تھی کہ ا چانک برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پیشہ سے ٹیلرنگ کا کام کرنے والی انڈالو کندکور علاقہ کے ساکن بالراج کی بیوی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔