حیدر آباد کرناٹک درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ

بنگلورو۔22 مارچ (سیاست نیوز) علاقہ حیدر آبادکرناٹک اور بمبئی کرناٹک کے درجہ حرارت میں ان دنوں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس بار گلبرگہ کا اعلی ٰ ترین درجہ حرارت 41.4 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی دن یہاں کا درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس کم تھا ۔21مارچ کو گلبرگہ ضلع کا درجہ حرارت 39ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جب کہ یہاں کا اقل ترین درجہ حرارت اس سال چتر درگا میں گزشتہ 123برسوں کے مقابلہ میںسب سے زیادہ درجہ حرارت 39.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ رائچور اور کوپل اضلاع میں 41ڈگری اور ضلع بیدر میں 40ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ بیدر میںجو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے وہ گزشتہ سال اسی دن کے درجہ حرارت سے 4گری سیلسیس زیادہ ہے۔ بمبئی کرناٹک کے ہاویری کے علاقوںمیں دن کا درجہ حرارت 40ڈگری اور گدگ، دھارواڑ بیجاپور کا درجہ حرارت 39ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ گدگ کا درجہ حرارت بھی 39درج کیا جارہا ہے ۔ ۔بیلگام ایر پورٹ پر درجہ حرارت 38ڈگری سیلسیس تھا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوںمیں رات کا درجہ حرارت زیادہ ہی ہے ۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک اور بمبئی کرناٹک کے اضلاع میں راتیں گرم گزر رہی ہیں ۔ گلبرگہ، گدگ اور رائچور می اقل ترین درجہ حرارت 26ڈگری درج کیا گیا ہے ۔ بیلگام، بیجاپور، بیدر اور کوپل میں اقل ترین درجہ حرارت 25ڈگری درج کیا جارہا ہے۔ گدگ میں اقل ترین درجہ حرارت 26ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 4ڈگری زیادہ ہے۔ بیلگام میں بھی اسی طرح اقل ترین درجہ حرارت 25ڈگری سیلسیس گزشتہ سال کے مقابلہ میں 6ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔ حیدر آباد کرناٹک اور بمبئی کرناٹک میں شدید گرمی کے سبب اے سی اور ایر کولرس کی فروخت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔