حیدرآباد کے ایرٹیل اسٹورس پر ریڈ می نوٹ 4جی کی فروخت کا آغاز

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے سب سے بڑے ٹیلی کام سرویسیس پروائیڈر بھارتی ایرٹیل (ایرٹیل) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعہ 16 جنوری کو ایرٹیل مائی ڈے منارہا ہے اور ریڈمی نوٹ 4G کی آف لائن فلیش سیلز کا اس کے حیدرآباد میں 21 اسٹورس پر انعقاد کررہا ہے جو 3 بجے سہ پہر آغاز کی جائے گی ۔ گاہک اپنے قریبی ایرٹیل اسٹور پر ریڈ می نوٹ 4G خرید سکتے ہیں ۔ ان ڈیوائسیس کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی اساس پر فروخت کیا جائے گا ۔ مائی ڈے ہر ہفتہ اسٹاکس کی دستیابی کے تابع منعقد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بکنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔ اس کے لیے گاہک اپنی پسند کے اسٹور پر ریڈ می نوٹ 4G کی خریدی کے لیے airtel.in/mi کو ملاحظہ کرتے ہوئے اپائنـٹمنٹ کی توثیق کرسکتے ہیں ۔ ایسے گاہک جو ایرٹیل پری پیڈ کسٹمرس ہیں وہ کم از کم 1GB ، 3 جی ڈیٹا پیاک کے ساتھ ان کے کنکشن کو ری چارج کرواتے ہوئے اسٹور پر ریڈی می نوٹ 4G خرید سکتے ہیں ۔ فروخت مائی انڈیا فیانس کے لیے بھی کھلی ہے جو دیگر ٹیلی کام آپریٹرس کے استعمال کنندہ ہیں ان کو ایرٹیل پری پیڈ ( کم از کم 1GB ، 3 جی ڈیٹا کے ساتھ ) خریدی پر سرویسیس فراہم کی جائیں گی اور یہ پوسٹ پیڈ کنکشن کے لیے بھی ہے ۔ ان گاہکوں کو شناخت کے ثبوت کی کسی کاپی اور رہائش کے پتہ کی کاپی معہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف کے ساتھ بطور کے وائی سی ( نویوور کسٹمر ) دستاویزات داخل کرنا ہوگا ۔ ایرٹیل مختلف ادائیگی کے طریقوں جیسے کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ یا نقدی کو قبول کرے گا ۔۔