حیدرآباد میں Hiya جویلری ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : Hiya ڈیزائنر جویلری جو کہ شادی بیاہ و دیگر تقاریب کے لیے ایک مشہور نام ہے 31 مئی تا 2 جون Hiya ڈیزائنر جویلری فلیٹ نمبر 302 ، نیٹ اپارٹمنٹس سوماجی گوڑہ ، حیدرآباد پر اس کے جویلری کلکشن کی نمائش کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس دوران انٹیک ڈائمنڈس ، کندن جویلری ، ٹیمپل جویلری اور پٹچی جویلری کلکشن کی نمائش کی جائے گی ۔ مشہور جویلری ڈیزائنر سویتا ریڈی اس ایگزیبشن میں شرکت کریں گی اور اپنی خدمات پیش کریں گی ۔ اس نمائش کے دوران مختلف ماڈلس Hiya جویلری ڈیزائن کی حیدرآباد میں پہلی بار نمائش کریں گی ۔۔

Mega مارٹ کی فیسٹیول آف ینگ تقریب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : Mega مارٹ ، فیسٹیول آف ینگ ، تقریب کا اہتمام کررہا ہے ۔ یہ فیسٹیول آف ینگ صرف 999 روپئے میں پیش کیا جارہا ہے ۔ کے ای وینکٹ چلاپتی سی ای او میگا مارٹ نے بتایا کہ اس پیشکش کے تحت 999 روپئے میں چار گرووی ٹی شرٹس یا دو اسٹائیلش یا چینوس خریدے جاسکتے ہیں ۔ موسم گرما کو پیش نظر رکھ کر میگا مارٹ نے ملبوسات کی پیشکش کی ہے ۔ بنگلور ، چینائی ، حیدرآباد اور پونے کے میگا مارٹ اسٹورس پر 999 روپئے میں فیسٹیول آف ینگ تقاریب مزہ لیجئے ۔ میگا مارٹ شورومس پر 14 کلکشنس کی بھی پیش کش کی جارہی ہے جو کہ موسم گرما کی مناسبت سے ہے ۔ حیدرآباد میں میگا مارٹ اسٹورس اے ایس راؤ نگر ، ملک پیٹ ، ونستھلی پورم ، میاں پور ، دلسکھ نگر ، مہدی پٹنم ، کوکٹ پلی ، حبشی گوڑہ ، آر ٹی سی ایکس روڈ ، کارخانہ اور تروملگیری میں واقع ہیں ۔۔

HVDC ٹسٹ طریقہ کار کا حیدرآباد میں افتتاح
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : یو وی ایچ ریسرچ لیبارٹری ، سنٹرل پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی پی آر آئی ) حیدرآباد میں 1200 کے وی / 200 ایم اے ڈی سی ٹسٹ سسٹم کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر میجر سنگھ (رکن پلاننگ اینڈ پاور سسٹمس ) سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی حکومت ہند نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس پراجکٹ کو وزارت برقی حکومت ہند کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی تھی جب کہ اس پر 1200 لاکھ روپئے کے مصارف آئے ۔ ہندوستان میں کسی دیگر مقام پر اس طرح کی منفرد سہولت دستیاب نہیں ہے ۔ اس موقع پر راج پال معاشی مشیر ، پردیپ کمار ، جوائنٹ سکریٹری اینڈ ایف اے ، ایس مروگیشن ڈائرکٹر جنرل سی پی آر آئی بنگلور و دیگر عہد