نئی دہلی۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 17ستمبر کو چمپئنس لیگ 2014ء کا افتتاحی مقابلہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس اور چینائی سوپر کنگس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے مقابلے حیدرآباد ‘ موہالی ‘ بنگلور اور رائے پور میں 13ستمبر تا 4اکٹوبر کو منعقد کئے جائیں گے ۔ بی سی سی آئی کے بیان کے بموجب چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میںمقابلے اُسی طرز پر منعقد کئے جائیں گے جو کہ گذشتہ تین برسوں سے منعقد ہورہے ہیں ۔ گروپ مرحلے میں کوالیفائر مقابلے کھیلے جائیں گے جب کہ ٹورنمنٹ میں مجموعی طور پر 29مقابلے ہوں گے ۔کوالیفائر مقابلوں کا آغاز 13ستمبر کو ہوگا جس کے بعد 10 ٹیموں کے درمیان اصل ٹورنمنٹ کھیلا جائے گا جس کا اصل مقابلہ حیدرآباد میںمنعقد ہوگا ۔ گروپ اے میں آئی پی ایل 7کی چمپئنس کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے علاوہ چینائی سوپر کنگس کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی فاتح ٹیم ڈالفنس ‘ بگ بیش کی فاتح ٹیم پرت اسکروچرس اور کوالیفائی ٹیم ہوگی ۔ گروپ بی میں بگ بیش کی رنراپ ٹیم ہوبارٹ ہوریکینس ‘ ویسٹ انڈیز کے ٹوئنٹی 20کی فاتح ٹیم ‘کنگس الیون پنجاب اور جنوبی افریقہ کی رنراپ ٹیم کیپ کوبراس شامل