حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گرامین ہستاکلا وکاس سمیتی کے سارے ملک سے کاریگر حیدرآباد میں نیشنل سلک ایکسپو میں شرکت کریں گے ۔ اس نمائش کے دوران سلک اور کاٹن کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔ یہ نمائش 28 دسمبر تا 5 جنور صبح 11 تا 9 بجے شب سری ستیہ سائی نگامگمم سری نگر کالونی جاری ہے ۔ سلک اور ہینڈلوم پراڈکٹس 50 روپئے تا 20 ہزار روپئے دستیاب رہیں گے۔
اس دوران کوئمبتور سلک ، کانچی ورم سلک ٹاملناڈو ، بنگلور سلک ، کریب جارجیٹ ساڑیاں ، کرناٹک ، کلم کاری ، پوچم پلی ، منگلا گیری ڈریس میٹریل ، گدوال ، دھرما ورم پیور سلک زری ساڑیاں اے پی اور دیگر علاقوں کے کاٹن ہینڈلوم سلک ملبوسات دستیاب رہیں گے ۔ اس نمائش کے آرگنائزر جیش کمار گپتا ہیں ۔۔