حیدرآباد ۔24 مارچ۔(ای میل ) حیدرآبادی کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ آئی پی ایل کے دسویں سیزن میں دفاعی چمپیئن سن رائیزرس حیدرآباد کے وہ مقابلے اپنے میدان راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دیکھ پائیں گے ، جیسا کہ 14 دن سے جاری حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے عملے نے آج بورڈ کے صدر نریندر گوڑ ، نائب صدر سریندر کمار اگروال اور سکریٹری کے جان منوج سے ملاقات اور ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے تیقن کے بعد میدان کو آئی پی ایل مقابلوں کیلئے تیار کرنے کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔ میدان کے عملے نے آئی پی ایل مقابلوں کیلئے نہ صرف وکٹ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے بلکہ میدان پر پانی کا چھڑکاؤ اور دوسری اہم سرگرمیوں کو بھی شروع کردیا ہے ۔ دریں اثناء ایچ سی اے انتظامیہ نے اپنے تمام عملے سے حالات کو سمجھ کر اپنے کام سے رجوع ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر میدان کے عملے نے ایچ سی اے کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سلفیاں بھی لی۔