شوہر کی شکایت پر پولیس کارروائی، موبائل فون سے مقام کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون سافٹ ویئر انجنیئر بھاویہ شری کا پتہ لگانے میں سائبرآباد پولیس نے کامیابی حاصل کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس آج دوپہر بھاویہ شری کو اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا ۔ واضح رہے کہ /9 اکٹوبر کو بھاویہ شری اپنے مکان واقع کوکٹ پلی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی اور اپنے مکان واپس نہ لوٹنے پر اس کے شوہر کارتک چیتنیہ نے کوکٹ پلی پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی اور پولیس فوری حرکت میں آکر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا پتہ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی ۔ موبائیل فون کے ٹاور لوکیشن کی مدد سے بھاویہ شری کا پتہ لگاتے ہوئے اسے وشاکھاپٹنم میں حراست میں لے لیا اور بعد ازاں حیدرآباد منتقل کردیا ۔