نئی دہلی ۔ /19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم ہندو واہنی کے بانی سوامی پری پرونا نندا آج یہاں بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے یقین کا اظہار کیا کہ اس سے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے امکانات کو تقویت پہونچے گی ۔سوامی نے کہا کہ وہ کسی عہدہ کی توقع کے بغیر بی جے پی کے ایک سیوک کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ سوامی کو نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر حال ہی میں حیدرآباد سٹی پولیس کی طرف سے شہر بدر کردیا گیا تھا۔