محبوب نگر ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے عوام کی خوشی قابل دید تھی جبکہ ہفتہ کے دن حیدرآباد ڈبل ریلوے لائن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیاگیا ۔ حیدرآباد میں وزیر ریلوے سریش پربھونے کاموں کا آغاز کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اس ڈبل لائن کے لئے محبوب نگر کے عوام کئی دہوں سے مطالبہ کر رہے تھے ۔ جس کے لئے 775 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ محبوب نگر اور حیدرآباد کے لئے روزانہ ہزارو ں مسافرین ملازمین ‘ طلبا اور تاجر حضرات سفر کرتے ہیں جنہیں ڈبل ریلوے لائن سے کافی راحت ملے گی ۔ محبوب نگر کے ٹی آر ایس قائد کشوریڈی ‘ سریندر ریڈی ‘ کرشنا ‘محمود شہریار اور دیگر قائدین و کارکنوں نے ریلوے اسٹیشن پر جشن مناتے ہوئے شیرینی تقسیم کی اور آتشبازی کی ۔