آمنگل۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منگل کی رات حیدرآباد ۔ سری سیلم شاہراہ پر ایک خاتون کی نعش پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاتلاوت نام کی 28سالہ خاتون متوطن جے پی نگر گاؤں حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئی۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس خاتون کو قتل کرکے روڈ پر پھینک دیا ہوگا یا کوئی حادثہ اس خاتون کے ساتھ پیش آیا ہوگا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور خاتون کی نعش کو کلوا کرتی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ویلانڈہ کی پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ ویلانڈہ ، آمنگل سے دس کیلو میٹر پر واقع ہے۔
محترمہ رفعت متین، رکن ریاستی
خواتین کمیشن
منااکھیلی۔25جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیدر سے کانگریس کی سینئر قائد محترمہ رفعت متین کو ریاستی حکومت کے ریاستی خواتین کمیشن کی رکن نامزد کیاگیاہے۔ریاستی خواتین کمیشن 6اراکین اور ایک چیرپرسن پر مشتمل ہوتاہے۔ چیرپرسن کا وکیل ہونا لازمی شرط ہے۔رفعت متین صاحبہ گذشتہ 25سال سے سرگرم سیاست میں ہیں ۔ ریاستی خواتین کمیشن کارکن نامزد کرنے پر کے پی سی سی صدراور وزیراعلیٰ سدرامیا دونوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان پر ہونے والے مظالم سے متعلق مذکورہ کمیشن کام کرتاہے۔ اب مجھے خود کو ثابت کرنا ہے کہ میں خواتین کے لئے کتنی سرگرمی سے کام کرتی ہوں ۔ انھوں نے اس عہدہ کو اللہ کی طرف سے ملنے والا انعام قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ اس طرح کے عہدے غیرمسلم خواتین کو دئے جاتے رہے ہیں ، مسلم خواتین کوایسی ذمہ داری نہیں دی جاتی ہے۔ جبکہ مسلم خواتین بھی کندھے سے کندھا ملاکر ملک بھر میں اپنا رول اداکررہی ہیں ۔ رفعت متین نے وعدہ کیاکہ وہ اس ذمہ داری سے عہدہ برآہونے کی سعی کریں گی ۔