حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد ہیرٹیج فیسٹیول فروری 2014 کے سلسلہ میں چومحلہ پیالیس میں منعقد ہونے والے پروگرامس میں 21 فروری کو شام 6-30 بجے کچی پوڈی رقص پدما رجنی پٹو اینڈ پارٹی کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ شام 7-15 بجے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کا پروگرام اسمیتھا بیلور ( بنگلور ) پیش کریں گے ۔ شام 8 بجے اڈیسی گروپ ڈانس ریاست اڑیسہ کے مدھو لیتا مہاپترا کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ شام 8-40 بجے وٹھل راؤ اینڈ پارٹی کی جانب سے غزلیات کا پروگرام پیش کیا جائے گا ۔ 22 فروری کو شام 7 بجے موہنی اتم رقص ، کیرالا کے مائیتھلی اینڈ کلامنڈم گروپ کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ شام 8 بجے معراج صوفی کا صوفی پروگرام ہوگا ۔ 23 فروری کو شام 6-30 بجے بھارت ناٹیم رقص چینائی کے ایوروا ملاڈی کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ شام 7-45 بجے اشوک گرجیل ( ارابھی انسٹی ٹیوٹ ) کی جانب سے 40 فنکاروں کا انسٹرومینٹل ہیرٹیج ینسیمبل پروگرام ہوگا ۔ 8-30 بجے شام سنگیتا مترا کا غزلیات پروگرام ہوگا ۔ سی سی آر ٹی مادھا پور پر منعقد ہونے والے پروگرامس میں 21 فروری کو شام 6-48 بجے این سبا لکشمی وشوبھا کورامبل کا کرناٹک میوزک پروگرام ہوگا ۔ شام 7-30 بجے سندھیا راجو اینڈ پارٹی کا کچی پوڈی رقص شام 8 بجے کلا منڈم ، کیرالا کا موہنی اتم گروپ ڈانس پروگرام ہوگا ۔ 22 فروری کو شام 6-30 بجے ٹی کے سسٹرس کی جانب سے کرناٹک میوزک پروگرام ، شام 7-30 بجے 100 سالہ قدیم روایتی کچی پوڈی رقص کا پروگرام ہوگا ۔ 23 فروری کو شام 6-30 بجے کلاسیکل میوزک ، شام 7 بجے سری کرشنا پرجاتھم کچی پوڈی بیلیٹ کیرالا کے انوپما موہن پیش کریں گے ۔ قلعہ گولکنڈہ میں 22 فروری کو شام 7 بجے تاریخی اردو ڈرامہ ، سوانح حیات ، قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ حیات بخشی بیگم کی زندگی پر جس کے ہدایت کار پدما شری محمد علی بیگ ہیں ۔ 8-30 بجے شام دیوی رمنا مورتی اور یورواگرو شرما کی جانب سے غزل میلاڈی ڈیوٹ ہوگا جب کہ NITHM پر منعقد ہونے والے پروگرامس میں 21 فروری کو شام 7 بجے پورنیما اینڈ پارٹی کا فلیوٹ ، شام 7-15 بجے نوجوان آرٹسٹس کا میوزیکل پروگرام ہوگا ۔ 23 فروری کو شام 6-30 بجے شنکر آدتیہ کرناٹک ووکلی پیش کریں گے ۔ شام 7-15 بجے اڑیسہ کے مدھو لیتا مہاپترا کی جانب سے اڈیسی گروپ ڈانس پروگرام پیش کیا جائے گا ۔ ان پروگرامس میں شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔۔