حیدرآباد کے سنگھانیاس اسٹورس سے سلیبریٹی ساڑی ڈریپر ڈولی جین مربوط

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآبادی اسٹور سنگھانیاس پر سلیبریٹی ساڑی ڈریپر ڈولی جین نے تشریف لاکر ساڑی کی ڈریپنگ کے 150 اسٹائیلز اور انداز کی نمائش کی ۔ وہ ایک پروفیشنل ساڑی ڈریپر ہیں ۔ کوکیلا بین امبانی ، نیتا اور ٹینا امبانی سے لے کر مسز راہول بجاج ، متلس اور جندال تک اور جی وی کے ریڈی خاندان سے اپولو گروپ جب کہ سری دیوی سے کٹرینہ تک ملائیکا سے سونم کپور ، روینہ اورسوہاتک ڈولی جین کی جادوئی ٹچ ساڑی میں ان کو بہتر طور پر ملبوس کرنے میں مددگار ہے ۔ ان کی ٹیم 55 تربیت یافتہ خواتین پر مشتمل ہے ۔ ڈولی جین حیدرآبادی ڈیزائنر اسٹور سنگھانیاس سے مربوط ہوگئی ہیں ، جہاں ہردلہن و خواتین کی خریداری کا خصوصی کلکشن ڈولی جین کے ساتھ خصوصی سیشن پر ہوگا ۔۔