حیدرآباد کی ایل پی جے ایجنسی میںآتشزدگی کا واقعہ

حیدرآباد:صبح کے اولین ساعتوں میں لنگر حوض کے قریب میں واقعہ بنڈلہ گوڑہ ایل پی جی سلینڈر کی بکنگ ایجنسی میں لگی آگ پر قابو پانے میں تقریبا ایک گھنٹے کے قریب کا وقت لگا۔

مذکورہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی مگر اتفاق کی بات ہے کہ اس بکنگ آفس سے کچھ فاصلے پر سیلنڈرس کاگودام بھی تھا۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آگ لگنے کی وجہہ شارٹ سرکٹ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صبح6بجے کے قریب بنڈلہ گوڑہ میں واقعہ عمارت کے پہلی منزل پر موجودشری ونایکا بھارتی ایجنسی میں یہ آگ لگی۔فائیرافیسر نے کہاکہ ’’ نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ راجندر نگر اور لنگر حوض سے دو فائرانجن کو آگ پر قابو پانے کے لئے طلب کیاگیا۔ آگ پر قابو پانے میں عملے کو آگ گھنٹے کاوقت لگااور اب حالات معمول پر ہیں‘‘۔