حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)حیدرآباد کیسری میں استاد بامعس اکھاڑہ کے شاگرد عبداللہ بن طریف پہلوان نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر بارکس گراؤنڈ پر منعقدہ ریسلنگ مقابلوں میں اوپن چیلنج مقابلے میں صمد استاد کے شاگرد جعفر پہلوان کو عبداللہ بن طریف پہلوان نے 30 سکنڈ میں بائی فال شکست دی ۔ استاد عبداللہ بن محمد بامعس ، خالد بن محمد بامعس پہلوان آندھرا کیسری ، حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان آندھرا کیسری کو مبارکباد دی ۔ کامیاب پہلوان کو سابق میئر حیدرآباد ٹی کرشنا ریڈی نے انعام دیا ۔