بنگلور۔ 17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) زبردست فارم میں کھیل رہے ہندوستان کے پرتھوی شا(61) اورکپتان شریس ایر (ناٹ آوٹ 55) کی شاندار نصف سنچریوں سے ممبئی نے حیدرآباد کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں 60 رنز سے شکست دیکر وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ممبئی کی ٹیم چھ سال بعد وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے ۔ اسے 12۔2011 کے فائنل میں بنگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔