حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سٹی پولیس کمشنر مہندر ریڈی نے آج کہا کہ شہر حیدرآباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ کمشنر پولیس نے فلم نگر کوآپریٹیو سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے 30 لاکھ روپئے کے چیک کی وصولی کے بعد فلم نگر میں 100 سی سی کیمروں کی تنصیب کے پراجکٹ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے سی سی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں اس پر 50 لاکھ روپئے کے مصارف آئیں گے ۔ ایک سی سی کیمرہ 100 پولیس ملازمین کا کام کرے گا ۔ اس طرح کے کیمرے دونوں شہروں میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور عوام کے تحفظ کے لیے کار آمد ہوں گے ۔ آئندہ ایک سال کے دوران شہر میں ایک لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔۔