حیدرآباد کا 11 سالہ لڑکا حسن علی خداداد صلاحیتوں کا مالک

حیدرآباد24اکتوبر(یواین آئی)صلاحیتیں عمر کی محتاج نہیں ہوتی ہیں۔ اللہ پاک بعض افراد کو ایسی منفرد صلاحیتوں سے نوازتا ہے کہ جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ ایسی ہی صلاحیت کے حامل 11 سالہ حسن علی ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے ملک پیٹ سے ہے اور وہ اس وقت ساتویں جماعت میں زیرتعلیم ہیں۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی کم عمرمیں یہ لڑکا آٹوکیاڈ ،ٹوڈی، تھری ڈی، ریویٹ آرکیٹکچر، ایم ای پی، اسٹاڈ پرو، کیٹیا اورپرووغیرہ میں مکمل مہارت رکھتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں حسن انجینئرس کو کوچنگ بھی دیتے ہیں۔سماجی جہد کاراظہرمخصوصی نے اس ذہین حسن سے ملاقات کرکے انھیں مبارکباد پیش کی۔ ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حال ہی میں انھیں ایک انجینئرنگ کالج کی جانب سے انعام سے بھی نوازا گیا ہے ۔