حیدرآباد کا آج بنگلور سے مقابلہ

حیدرآباد۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآبادی شائقین کل یہاں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے کو سوپر سنڈے سے تعبیر کررہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ڈیوڈ وارنر پھر ایک مرتبہ انہیں تفریح کا مکمل سامان فراہم کریں گے جبکہ مہمان ٹیم نے کپتان ویراٹ کوہلی کے ہمراہ اے بی ڈی ویلیرس کے ہمالیائی چھکوں کا بھی حیدرآبادی شائقین کو انتظار ہے۔ بنگلور کو پہلی کامیابی کی تلاش ہے کیونکہ اسے ابتدائی دو مقابلوں میں چینائی اور ممبئی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی جس کے بعد کوہلی کی قیادت پر تنقید مزید گہری ہورہی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ وارنر کے علاوہ جانی بیرسٹو اور وجئے شنکر اہم کھلاڑی ہیں۔