بنگلور۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم اس وقت آئی پی ایل میں پلے آف کی دہلیز پر کھڑی ہے اورہفتہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے میدان پر اپنے آخری لیگ میچ میں ہر حال میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں داخل ہوسکتی ہے۔ کوہلی کی ٹیم بنگلور پہلے ہی آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے لیکن حیدرآباد جدول میں چوتھے نمبر پر ہے ، اس کے13 میچوں میں 12 پوائنٹس اور اس سرفہرست کے چار ٹیموں میں رہنے اور پلے آف میں جگہ پکی کرنے کے لیے ہر حال میں کامیابی درج کرنی ہوگی۔