حیدرآباد کارپوریٹ پریمیر لیگ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔یکم ڈسمبر(پریس نوٹ)حیدرآباد کارپوریٹ پریمیر لیگ ٹرافی کے فائنل تقریب میں مہمانِ خصوصی اعظم علی خرم ٹی آر یس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری نے کہاکہ نئی ریاست تلنگانہ کے نوجوان اور ہونہار کھلاڑیوں کے لئے بے شمار مواقع ہیں۔ کے ایل آر گارڈن ‘ بالا پور میں منعقدہ اس تقریب میں ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ کنونیر حیات حسین حبیب‘ مقامی کارپوریٹر پربھاکر ریڈی نے بھی مہمانِ خصو صی کے طور پر شرکت کی۔ اعظم علی خرم نے تلنگانہ میں قابل او رماہر کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔کنونیر ایس سی ‘ ایس ٹی‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ حیات حسین حبیب نے بھی اس موقع پر ٹورنمنٹ کا فائنل جیتنے والے ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ میں دوسرامقام حاصل کرنے والی ٹیم سے بھی مستقبل میں بہتر مظاہرے کی توقعات کا اظہار کیا۔