حیدرآباد: کارٹو ن کیریکٹر سے متاثر لڑکے نے خود کو آگ لگالی

حیدرآباد۔ حیدرآبادکے وینکاٹاپورم میں ایک بارہ سال کابچہ کی موت واقعہ ہوگئی جس نے ٹی وی شو کے کارٹون کیریکٹر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔پانچویں جماعت کے طالب علم جئے دیپ مدھوگولہ مکان کی چھت پر گیا اور جسم پر کیروسین چھڑکر خود کو آگ لگالی۔جیسے  دادا اور دادی نے جئے دیپ کے رونے کی آوازی سنیں تو وہ چھت پر پہنچی اور لڑکے کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے لیکر گئے۔

مذکورہ بچہ چالیس فیصد جھلس گیاتھا جو دواخانے میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑکاکہتا تھا کہ وہ ٹی وی کارٹون کیریکٹر دیکھنے کے دوران جب وہ مذکورہ کیریکٹر آگ کے شعلوں میں جلتا ہے تو لڑکا اس سین سے کافی لطف اندوز ہوتا تھا۔

پولیس کاماننا ہے کہ متوفی لڑکا مذکورہ کارٹون کیریکٹرسے کافی متاثر ہوگا۔جئے دیپ اپنے دادااور دادی کے ساتھ بالاپور گاؤں کے وینکاٹاپورم میں رہتاتھا جبکہ اس کے والدین حیدرآباد کے ضیاء گوڑہ میں مقیم تھے۔متوفی کے والدمہیپال کی شکایت پر ایک کیس پولیس نے درج کیا ہے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی نعش والدین کے حوالے کردی گئی ہے۔